4 جولائی 2012 - 19:30

ايران کے جوہري توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ نے ماہرين کي سطح پر ہونے والے مذاکرات ميں پانچ جمع ايک گروپ سے سنجيدگي کا مظاہرہ کرنے کي اپيل کي ہے۔

ابنا: ڈاکٹر فريدون عباسي نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ پانچ جمع ايک گروپ کو ايران کے ساتھ  ماہرين کي سطح پر ہونے والے مذاکرات ميں سنجيدگي کا مظاہرہ  اور منطقي دلائل کے مطابق اختلاف کو حل کرنے کي کوشش کرنا چاہيے۔

ايران کے جوہري توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ايران پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ مذاکرات ميں اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اين پي ٹي معاہدے کے تحت تہران کو حاصل جوہري حقوق کو تسليم کرليا جائے۔ ڈاکٹر فريدون عباسي نے ايران کے خلاف پابنديوں ميں اضافے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پابنديوں کا ايران کے جوہري پروگرام پر کوئي اثر نہيں پڑے گا- انہون نے کہا کہ ايران کو ترقي و پيشرفت سے روکنے کي غرض سے کي جانے والي کوئي بھي کوشش کامياب نہيں ہوگي۔

  ايران اور پانچ جمع ايک گرورپ کے درميان آخري بار مذاکرات اٹھار ہ اور انيس جون کو روس کے دارالحکومت ماسکو ميں ہوئے تھے اور فريقين نے ماہرين کے سطح کے مذاکرت ترکي ميں کرائے جانے پر اتفاق کيا تھا۔ايران اور پانچ جمع ايک کے ماہرين  نے منگل کو ترکي کے شہر استنبول ميں ايک دوسرے سے  ملاقات کي اور مذاکرات جاري رکھنے پر اتفاق کيا ہے۔
.......

/169